(1) اس ٹورنامنٹ میں نو کبوتروں کو اُڑایا جائے گا اور سات کبوتروں کا وقت دیا جائے گا۔
(2) کبوتروں کے ایک یا دونوں پروں کے نیچے واضح رنگ لگانا لازمی ہے۔
(3) کبوتروں کا پاکستانی ہائی فلائر ہونا لازمی ہے. یوکے میں کالی، پیلی، مکوئی، دو طاقی آنکھوں والے اور ٹپلرز، ریسز، بڈاپیسٹ، ملوائی یا پٹی والے یا کراس کبوتروں پر پابندی ہے۔
(4) ہر چھت مالک مہر کے ساتھ منصف جس کو کبوتر پروری کے قوانین کا بخوبی علم ہو دینا لازمی ہے۔ اگر دوران پرواز کمیٹی کی رضامندی سے کسی بھی وجہ سے منصف تبدیل کرنا پڑے تو دونوں منصف کبوتروں کی لیٹسٹ اپڈیٹ اور آنے والے منصف کے ہاتھ پر مہر لگانے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے واٹس ایپ گروپ میں لگائیں۔
(5) کبوتر اُڑانے سے پہلے منصف کبوتروں کو چیک کرے گا اور مہر لگائے گا. اگر منصف کو کسی بھی کبوتر پر اعتراض ہوتو بہتر ہے کہ کھلاڑی اسے تبدیل کر دے۔ دوسری صورت میں، منصف کمیٹی کو آگاہ کرے گا۔ اگر کمیٹی اجازت دے تو اس کبوتر کا وقت ٹائم شیٹ کے پچھلے حصے پر نوٹ کیا جائے گا۔ کمیٹی کبوتر کو چیک کرے گی اور اس کا فیصلہ حتمی ہو گا۔ چھت مالک کا کبوتروں کی ویڈیو جس میں کبوتروں کی نشانیاں رنگ نمبر، رنگ کلر، نام، پروں کے نیچے واضح کلر نظر آئے بنا کر گروپ میں شیئر کرنا لازمی ہے۔
(6) کبوتر پانچ یا چھ بجے اُڑائے جائیں گے. چھت کھولنے شو ٹائم وغیرہ اُڑانے کے وقت کے ساتھ ایڈجسٹ ہوں گے جھنڈی کا وقت دس منٹ ہے. اگر اس دوران کوئی کبوتر بیٹھ جاتا ہے تو چھت مالک اسے دوبارہ اُڑا سکتا ہے. اگر کوئی کبوتر پچھلی ایک یا دو پھرتوں میں باہر رہ گیا ہو تو چھت مالک کا منصف کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔
(7) صبح کبوتر اُڑانے کے آدھے گھنٹے کے اندر کم از کم دس کبوتروں کو جال میں چھوڑنا لازمی ہے. جال نہ ہونے کی صورت میں چار بائی تین کے جال کا انتظام کرنا ہو گا. جال میں چھوڑے گئے کبوتروں کا اُڑنے والے کبوتروں کو نظر آنا لازمی ہے۔
(8) کبوتر بیٹھنے کے دس منٹ کے اندر منصف یا چھت مالک کا گروپ میں میسج اور ٹائم شیٹ پر اندراج کے ساتھ شیئر کرنا لازمی ہے۔
(9) اگر کبوتروں کو صبح 6:00 بجے اڑایا جائے تو چھت دن 1:00 سے 2:00 بجے تک کھولنی ہوگی اور کلوزنگ کا وقت 10:00 بجے رات ہوگا۔ اگر کبوتروں کو صبح 5:00 بجے اڑایا جائے تو چھت کھولنے کا وقت دن 12:00 سے 1:00 تک ہوگا اور کلوزنگ کا وقت 9:00 بجے رات ہوگا۔ اگر موسم کی خرابی یا کسی اور وجہ سے کبوتروں کو صبح 5:00 یا 6:00 بجے نہ اڑایا جا سکے تو صبح 8:00 بجے اڑانے کا آخری وقت ہو گا۔ اس صورت میں چھت کھولنے اور کلوزنگ کا وقت صبح 6:00 بجے والے قواعد کے مطابق ہوگا۔
(10) لمبا چلنے والے کبوتروں کو 45 منٹ کا وقت دیا جائے گا اگر واپس نظر آئے تو ٹھیک نہیں تو دوبارہ بلندی میں دکھانا لازمی ہوگا۔
(11) اُڑائے جانے والے کبوتروں کو واپسی پر ڈرایا گیا یا چھیڑ چھاڑ کی گئی تو منصف ایکشن لے سکتا ہے۔
(12) منصف ٹورنامنٹ کمیٹی لگائے گی اور منصف کا فیصلہ حتمی ہوگا. اختلاف ہونے کی صورت میں انصاف کمیٹی فیصلہ کرے گی منصف سے بحث نہ کی جائے۔
(13) کبوتر کا شو کروانے کا وقت 12 گھنٹے ہے۔ مثلاً 12 گھنٹے کے دوران 3 یا 4 کبوتر سامنے نظر آ رہے ہیں، ان میں سے دو کبوتر دوبارہ بلندی پر چلے جاتے ہیں۔ جو کبوتر 6 بجے تک سامنے تھے، ان کے بیٹھنے تک جو کبوتر بلندی پر چلے گئے تھے، وہ سامنے آ جاتے ہیں، انہیں وقت دیا جائے گا بشرط یہ کہ شو کبوتر، جن کی وجہ سے منصف بیٹھا ہے، ان میں سے کوئی ایک کبوتر
کلوزنگ ٹائم سے پہلے بیٹھ جائے۔ 12 گھنٹے کے بعد کبوتر کا ہر ایک گھنٹے میں نظر آنا لازمی ہے۔ کوئی بھی کبوتر جو صبح سے نظر نہیں آیا اور 12 گھنٹے کے بعد دوبارہ ظاہر ہوتا ہے، اسے وقت نہیں دیا جائے گا۔ اگر بارہ گھنٹے تک کوئی کبوتر سامنے یا شو نہیں ہے مالک چھت منصف کو ٹائم شیٹ پر دستخط کروا کر جانے دے شکریہ۔
(14) اچانک سامنے آنے والا کبوتر درمیانی بلندی سے نیچے ہو کاٹ دیا جائے گا۔
(15) چھت کی حدود 150 فٹ ہے کھڈے یا جال کے چاروں کونوں سے. اس حدود کے باہر جو کبوتر بیٹھ جاتا ہے اسکو کاٹ دیا جائے گا۔
(16) چھت بند کرتے وقت منصف تمام اُترے ہوئے کبوتروں کی مہر کی تصدیق کرے گا. مالک چھت کی ذمہ داری ہے مہر چیک کروانے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے واٹس ایپ گروپ میں شئیر کرے۔ اگر کوئی کبوتر اُترنے کے بعد غائب ہو جائے، یعنی دوبارہ اُڑ گیا اور اُسی دن واپس نہیں آیا، تو اُسے اگلے دن شام تک واپس آنے کا وقت دیا جائے گا۔ اگر وہ واپس آتا ہے، تو چھت کا مالک اُس کبوتر کی واضح ویڈیو، تمام دیگر مہر شدہ کبوتروں کے ساتھ انفرادی اور گروپ میں بنا کر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرے گا۔
(17) چھت مالک کی ذمہ داری ہے کہ اگر وہ مختلف قواعد و ضوابط والے کپ ایک ہی دن اُڑا رہا ہے تو منصف کو آگاہ کرے اور مختلف قوانین کا خیال رکھے۔
(18) اگر کوئی کبوتر اترنے کی بلندی پر نہ ہو تو منصف کی اجازت سے کبوتروں کو جال کے اندر دانہ ڈالا جا سکتا ہے۔
(19) چھت کا مالک کی ذمہ داری ہے کہ جال سے کوئی کبوتر نہ نکلے۔ اگر کوئی کبوتر جال سے نکل کر اڑنا شروع کر دے اور ٹورنامنٹ میں اڑنے والے کبوتروں کی بلندی تک پہنچ جائے، تو ٹورنامنٹ میں اڑنے والے جس بھی کبوتر کو ٹچ کرے گا وہ کٹ جائے گا۔ اگر نکل جانے والا کبوتر بلندی میں جا کر باقی کبوتروں کے ساتھ مکس ہو جاتا ہے تو صرف ان کبوتروں کا وقت ملے گا جو نکل جانے والے کبوتر سے پہلے بیٹھ گئے تھے۔
(20) دورانے پرواز کسی کو بھی کھڈے کے اندر یا باہر شوق کروانے کی اجازت نہیں ہو گی منصف کو بھی نہیں۔
(21) موسم کی خرابی کی صورت میں اُڑانے کا وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے. کھلاڑی کو اپنی مرضی سے دن اور وقت منتخب کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
(22) اگر منصف اور چھت مالک کوئی بھی فیصلہ کرتے ہیں جو ٹورنامنٹ کے قواعد وضوابط سے ہٹ کر ہو تو انصاف کمیٹی مداخلت کرکے سخت ایکشن لے سکتی ہے۔
(23) منصف اور چھت مالک اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں گے کوئی ملی بھگت ثابت ہونے کی صورت میں انصاف کمیٹی سخت ترین ایکشن اُٹھائے گی۔
(24) ٹورنامنٹ میں کوئی بھی تبدیلی کی جاتی ہے تو واٹس ایپ گروپ میں اعلان کیا جائے گا۔
(25) مالک چھت کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصف کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھیں۔
(26) ٹورنامنٹ کمیٹی کسی بھی وقت چھت کا دورا کرنے اور کبوتروں کو چیک کرنے آسکتی ہے چھت مالک کمیٹی سے پورا تعاون کریں۔
(27) حلف کیا ہے میں پوری ایمانداری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر تصدیق کرتا ہوں کہ جو کبوتر میں ٹورنامنٹ میں شامل کر رہا ہوں، میری معلومات کے مطابق وہ خالص پاکستانی ہائی فلائرز ہیں۔ ان میں ٹپلرز، ریسز، بڈاپیسٹ، ملوائی یا پٹی والے کبوتروں کا کوئی کراس نہیں ہے۔۔
(28) غیر ضروری حلف لینے سے اجتناب کریں اور شرمندگی سے بچیں. حلف صرف اور صرف کبوتروں کے پاکستانی ہائی فلائر ہونے پر قابل قبول ہے دیگر تمام متنازع معاملات پر جس میں متعدد فریق شامل ہوں مثلاً کبوتر کا حدود سے باہر بیٹھنا، کبوتروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ وغیرہ وغیرہ کے واقعات پر منصف اور انصاف کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
(29) منصف ہو یا چھت مالک اگر ایک دوسرے کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختار کریں گے تو ٹورنامنٹ کمیٹی اس پر اقدامات اُٹھائے گی۔
(30) اگر کوئی کھلاڑی کسی دوسرے پر بغیر ثبوت کے الزام لگاتا ہے، وہ یا اس کا کوئی ساتھی گروپ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرتا ہے تو ٹورنامنٹ کمیٹی اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔